ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دو اہم محکمہ گنوانے والی پنکجا منڈے کو عدالت کا ایک اور بڑا دھچکا،اپوزیشن نے استعفیٰ مانگا

دو اہم محکمہ گنوانے والی پنکجا منڈے کو عدالت کا ایک اور بڑا دھچکا،اپوزیشن نے استعفیٰ مانگا

Tue, 12 Jul 2016 19:07:55  SO Admin   S.O. News Service

ہائی کورٹ نے 6300کروڑ کا ٹینڈر منسوخ کیا،چکی گھوٹالے کابھی لگ چکاہے الزام

ممبئی ؍اورنگ آباد، 12؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کابینہ توسیع کے دوران پانی کے تحفظ اور روزگار گارنٹی جیسے دو اہم محکمے گنوانے والی پنکجا منڈے کو ایک اوربڑادھچکالگاہے۔بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ان خواتین واطفال کے فروغ کے سیکشن کی طرف غذائی خوراک کی منصوبہ بندی کے تحت دیے گئے 6300کروڑ کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم دیاہے۔ہائی کورٹ نے پیر کو دیے فیصلے میں سروے کرکے نئے ٹینڈر منگانے کے لیے کہا ہے۔ساتھ ہی، خواتین اور بال کی ترقی محکمہ کے کام کاج کے طریقوں پر بھی تبصرہ کیا ہے۔دو محکمہ گنوانے والی پنکجا منڈے کیلئے یہ بہت بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔اس سے پہلے ان پر چکی گھوٹالے کا الزام لگ چکاہے۔مرکزی فوڈسیکوریٹی منصوبہ بندی کے لیے ریاستوں میں ریاست کی خاتون واطفال کے سیکشن کی طرف سے چلایاجاتا ہے۔ریاستی حکومت نے بچت گروپوں سے ٹینڈر دوبارہ بھر اتھا۔تقریباََ40گروپوں نے ٹینڈر منگانے کے طریقوں میں واپسی کی دلیل دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ادھر ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اپوزیشن نے پنکجاکے استعفیٰ کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ بدعنوانی کے الزام والے وزراء کی فوراََ انکوائری کرائیں۔کانگریس ترجمان سچن ساونت نے غذائی معاہدوں معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ نیشنلسٹ کانگریس ترجمان نواب ملک نے اے سی بی سے اس کی جانچ کرانے کی مانگ کی۔ساونت اور ملک نے پنکجا کا استعفیٰ بھی مطالبہ کیاہے۔اپنے محکمہ چھنے جانے سے ناراض پنکجا نے ’’ورلڈ واٹر سمٹ‘‘میں نہیں جانے کی بات ٹویٹ کی تھی۔اب انہوں نے کہا کہ میرے قریبی رام شندے اور جیکمار راول کو میرے محکمہ دیے گئے ہیں، اس سے مجھے خوشی ہے۔میں کسی سے ناراض نہیں ہوں۔دونوں کا حوصلہ بڑھے، اس لئے میں نے انہیں تعاون کروں گی۔


Share: